سال 2019 اور 2020 کے دوران بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد میں کمی کے باوجود گذشتہ 10 برسوں کے دوران پاکستان سے اوسطاً یومیہ ایک ہزار 666 جبکہ ماہانہ کم و بیش 50 ہزار پاکستانی بیرون ملک روزگار کے لیے منتقل ہوئے۔
اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ گذشتہ 50 برسوں کے دوران بیرون ملک جانے والے کل افراد میں سے نصف سے زائد پچھلے 10 برسوں میں بیرون ملک گئے ہیں۔
پاکستان بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 1971 سے لے کر جون 2020 تک ایک کروڑ 12 لاکھ 92 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کے سلسلے میں دنیا کے 52 ممالک میں گئے۔
مزید پڑھیں
-
ورکرز کا روزگار، کمپنیوں سے مذاکراتNode ID: 497146
-
بے روزگاروں کے لیے نیا پاکستان ہاؤسنگ میں ملازمت؟Node ID: 497426
-
یورپ کے لیے پی آئی اے فلائٹ آپریشن بحال ہوگا؟Node ID: 498101