Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت حج کی تاریخ کیا ہے؟

  یہ ادارہ ارتقا کے عمل سے گزرتا رہا ہے(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزارت حج و عمرہ کی شروعات سنہ 1945 میں ہوئی تھی۔ اس کے  قیام  کا فرمان بانی مملکت شاہ عبدالعزیز آل سعود نے جاری کیا تھا۔
ابتدا میں اس کا نام جنرل ڈائریکٹریٹ حج امور تھا اور پہلے سربراہ شیخ صالح آل الشیخ تھے۔
اخبار 24 کے مطابق  1945 سے یہ ادارہ مختلف ممالک کے حج و عمرہ زائرین کو سہو لتیں فراہم کر رہا ہے۔
شیخ صالح آل الشیخ نو برس تک ادارے کے سربراہ رہے پھر جنرل ڈائریکٹریٹ حج امور کا نام  الحج و الحرمین ڈائریکٹریٹ کر دیا گیا۔ اس کے بعد اسے اسلامی اوقاف اور حج ڈائریکٹریٹ کا نام دیا گیا اور شیخ حسین عرب کو اس کا سربراہ بنایا گیا۔

 سعودی وزارت حج و عمرہ کی شروعات 1945 میں ہوئی تھی۔(فوٹو ایس پی اے)

  یہ ادارہ ارتقا کے عمل سے گزرتا رہا اور  یہ مسجد الحرام، مسجد نبوی اور حج امور کے انتظامات پر مامور کیا گیا۔  
حاجیوں کی تعداد سال بہ سال بڑھی تو شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز نے اسے وزارت حج و اسلامی اوقاف کا نام دے دیا۔ شہزادہ خالد کو اس کا وزیر بنایا گیا۔ بیس  برس تک وہ اس کی خدمت کرتے رہے پھر اوقاف کو ادارہ حج سے الگ کردیا گیا اور اس کا نام وزارت حج کر دیا گیا۔
شاہ فہد کے زمانے میں وزارت حج کا دائرہ کار بہت زیادہ بڑھ گیا۔ انہوں نے طواف، زیارت، زمزم اور حجاج کو ایئرپورٹ سے لے کر مکہ مکرمہ تک مختلف سہو لتیں فراہم کرنے والے تین ادارے قائم کیے۔ ان کی نگرانی وزارت حج کو دی گئی۔  

شروع میں اس کا نام جنرل ڈائریکٹریٹ حج امور تھا(فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اسے مزید ترقی دی اور اس کا نام وزارت حج و عمرہ کردیا گیا۔ اب حج اور عمرہ سے متعلق تمام انتظامات یہی وزارت دیکھ رہی ہے۔ یہ حج عمرہ اور زیارت پر آنے والوں سے متعلق ریاستی پالیسی ترتیب دیتی ہے۔
اب تک اس وزارت کے نو وزیر بن چکے ہیں۔ موجودہ وزیر ڈاکٹر محمد صالح بنتن اور نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتاح المشاط ہیں۔ 
وزارت حج کے 6 اہم مقاصد ہیں۔ حج ، عمرہ اور زیارت کی خدمات کی نگرانی۔

شاہ سلمان کے دور میں اس کا نام وزارت حج و عمرہ کردیا گیا۔( فوٹو ایس پی اے)

کمپنیوں اور ادارے کے توسط سے اندرون و بیرون ملک سے عمرے پر آنے والوں کے امور کو منظم کرنا۔
حج انتظامات کے نجی اداروں کی نگرانی، داخلی عاززمین کے  معلمین کو جدید شکل دینا۔
حج و عمرہ کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے عمرہ کمپنیوں اورحج مشنوں کے ساتھ یکجہتی پیدا کرنا اور حج و عمرہ آپریشنل سکیمیں تیار کرنا ہے۔ 

شیئر: