وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے سابق فوجی صدر جنرل ضیاالحق کی برسی کو یوم پیدائش قرار دینے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا۔ اس قبل زرتاج گل نے بارش ہونے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو دیا تھا اور انہوں نے اپنے اس بیان کا بھی دفاع کیا ہے۔
یاد رہے کہ سوموار کو ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے زرتاج گل نے 17 اگست کو جنرل ضیاالحق کا یوم پیدائش قرار دیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر خوب بحث شروع ہو گئی تھی۔ تاہم اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے اپنی غلطی کو تسلیم کرنے سے انکار کر تے ہوئے اس کا دفاع کیا۔
مزید پڑھیں
-
’کووڈ 19: زرتاج گل کی ’معلومات‘Node ID: 486796
-
’صرف متضاد بیان ہی نہیں نئے لطیفے بھی بنائے جاتے ہیں‘Node ID: 487101
-
جانوروں کی ہلاکت: زرتاج گل، دیگر کو توہین عدالت کا نوٹسNode ID: 498051
وزیر مملکت سے پوچھا گیا تھا کہ ان کے بیانات کو لے کر سوشل میڈیا پر تنقید کیوں ہوتی ہے، چاہے وہ کورونا کے 19 پوائنٹس کی بات ہو یا پھر ضیاالحق کی برسی کو یوم پیدائش کہنا ہو، تو ان کا کہنا تھا کہ ’ضیاالحق کی برسی کے حوالے سے بڑا آسان میرا جواب یہ ہے کہ دیکھیں پٹواریوں کو پتا ہونا چاہیے کہ ان کے والد محترم کی برسی یا والد محترم کا جنم پیدائش کیا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ضیاالحق کی قیادت میں تو نواز شریف اور ان کی پارٹی بنی ہے، ابھی بھی شہباز شریف کہتے ہیں کہ میں تو شیروانی پہن کر آیا تھا اور مجھ سے وعدہ کیا گیا تھا کہ آپ وزیراعظم ہوں گے۔ تو جو ان چور دروازوں سے آتے ہوں، تو پٹواریوں کو پتا ہونا چاہیے ناں کہ ان کے روحانی والد کی برسی اور برتھ ڈے کب ہے۔ یہ تو ان کا ایشو ہے یہ میرا ایشو نہیں، اس ملک کا ایشو نہیں ہے۔ سو اس سے فرق نہیں پڑتا۔‘
Another day, another pearl of wisdom and intellectual intervention by Zartaj Gul. pic.twitter.com/xobogsCQfQ
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) August 17, 2020