سعودی ائیر لائینز نے تما م حاجیوں کو اندرون وبیرون ملک پہنچانے کے لئے پروازوں کا سلسلہ جمعرات سے شروع کردیا جس کے بعد سعودی عرب کے تمام ائیر پورٹس مصروف ترین ہو گئے ۔ کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے آج ( ہفتہ) کو اندروں وبیرون ملک 185 پروازیں روانہ ہوں گی ۔ جمعہ کو سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس ائیرپورٹ سے1275 کے ذریعے 306456 حاجیوں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچائے جانے کا امکان ہے ۔ سعودی حکام نے بتایا کہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے آج ( ہفتہ) کو حج ٹرمینل سے حاجیوں کی بیرونی ممالک کے لئے50 پروازیں روانہ ہوں گی اور اس حج ٹرمینل سے حاجیوں کی وطن واپسی تک پروازوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔مزید تفصےلات کے مطابق حجاز مقدس سے حجاج کی پاکستان واپسی کا سلسلہ 17 ستمبر سے شروع ہو گا اور ہفتہ کے روز حجاج کرام کی تین پروازیںپی آئی اے ،شاہین اورسعودی ایئرلائنزاپنے مقررہ وقت پر باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورپر965حجاج کرام کولیکرآئینگی۔ایئرپورٹ منیجرطاہرسکندرنے حجاج کرام اورمسافروںکے لواحقین سے اپیل کی ہے کہ باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں توسیع وتعمیرکے کام کے باعث جگہ کی قلت ہے اسلئے حجاج کرام کولینے کیلئے خاندان کا صرف ایک فردتشریف لائے تاکہ معمول کی پروازوںسے سفرکرنےوالے مسافروںکومشکلات کاسامنانہ ہو۔