جدہ کا علاقہ عظیم الشان تاریخی مساجد سے مالا مال ہے- یہاں 300 برس پرانی مساجد موجود ہیں- یہ اسلامی فن تعمیر کے حسن اور محل وقوع کی عظمت کا حسین امتزاج ہیں- جدہ کی تاریخی مساجد الشام، المظلوم، الیمن اور البحر محلوں میں موجود ہیں-
العربیہ نیٹ کے مطابق جدہ میں الشافعی مسجد بڑی مشہور ہے- یہ المظلوم محلے میں واقع ہے جو کہ 17 ویں صدی عیسوی میں تعمیر کی گئی تھی- اس میں تازہ ہوا کا منفرد انتظام ہے اور اس کی تعمیر میں پتھر اور سمندری مٹی استعمال کی گئی تھی-
جدہ کے تاریخی علاقے میں مسجد عثمان بن عفان دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے- یہ یہاں کی عظیم الشان تاریخی مسجد ہے- یہ آبنوس مسجد کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں آبنوس کی لکڑی کے دو ستون پائے جاتے ہیں- یہ نویں اور دسویں صدی ہجری کے دوران تعمیر کی گئی-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جدہ کے الشام محلے میں ایک تاریخی مسجد موجود ہے جو الباشا مسجد کے نام سے مشہور ہے- اس کا مینارہ فن تعمیر کے حوالے سے قابل دید مانا جاتا ہے- یہ مسجد 1978 تک اپنی اصل حالت پر قائم رہی- سال مذکور میں اسے دوبارہ تعمیر کیا گیا-
جدہ کے تاریخی علاقے میں مسجد المعمار بھی موجود ہے- یہ بڑی پرانی تاریخی مسجد ہے جو کہ 340 برس سے زیادہ پرانی ہے-
مسجد عکاش بھی جدہ کی قدیم مساجد میں سے ایک ہے- یہ 1200 ھ میں سطحی مرتفع پر تعمیر کی گئی تھی- اس کے پانچ دروازے ہیں- یہ قدم منفرد ناریل کی لکڑی سے تیار کی گئی- اس میں پانچوں وقت کی نماز ہوتی ہے- حفظ قرآن کی کلاسیں بھی لگتی ہیں-
جدہ کی الحنفی جامع مسجد بھی تاریخی مساجد میں سے ایک ہے- یہ 1320 ھ میں الشام محلے میں تعمیر کی گئی-
جدہ میں کئی نئی مساجد ہیں لیکن وہ قدیم اسلامی طرز تعمیر سے آراستہ ہیں- ان میں شاہ سعود جامع مسجد کا نام سرفہرست آتا ہے- یہ جدہ شہر کے وسط میں واقع ہے- شہر کی بڑی مساجد میں سے ایک ہے- 9700 مربع میٹر کے پلاٹ پر بنی ہوئی ہے- 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے-
نئی مساجد میں الرحمہ مسجد بھی ہے- یہ قدیم و جدید اسلامی فن تعمیر کی شاہکار ہے-
جدہ کی جدید مساجد قدیم و جدید کا حسین نمونہ ہیں- ان میں مسجد التقوی، مسجد شاہ فہد بن عبدالعزیز، مسجد امیر ماجد بن عبدالعزیز، الفرقان جامع مسجد، علامی جامع مسجد، الشربتلی جامع مسجد ، الغزاوی جامع مسجد، امیرسلطان بن عبدالعزیز جامع مسجد اور مسجد العنانی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں