Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں بحری جہاز کا اغوا 

اغوا کیے گئے جہاز کے عملے کی تعداد کے بارے میں تاحال علم نہیں ہو سکا (فوٹو: ٹوئٹر)
صومالیہ کے قزاقوں نے امارات سے  روانہ ہونے والے پانامہ کے پرچم بردار جہاز کو اغوا کر لیا-  ویب نیوز ’سبق‘ نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے کہا ہے کہ نیم خودمختار شمالی بنط علاقے میں جار دافو کے گورنر موسیٰ صلاح نے جمعرات کو عالمی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ صومالیہ کے قزاقوں نے پانامہ کا پرچم بردار جہاز اغوا کر لیا-  
گورنر موسیی صلاح نے واضح کیا کہ جہاز امارات سے موغادیشو کی بندرگاہ جا رہا تھا- صومالیہ کے قزاقوں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حملہ کرکے اسے اغوا کیا۔  

جہاز امارات سے موغاذیشو کے لیے روانہ ہوا تھا (فوٹو: سوشل میڈیا) 

 گورنر کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ جہاز پر کتنے ملاح سوار تھے اور ان کا تعلق کن ممالک سے ہے-
واضح رہے صومالی قزاقوں کے ہاتھوں اب تک بے شمار بحری جہازوں  کو اغوا کر کے عملے کو تاوان کے لیے یرغمال بنایا جاتا رہا ہے۔

شیئر: