Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سیاحتی سرمایہ کارکے حجم میں اضافہ

ریاض۔۔۔۔۔2017ء کے دوران سعودی عرب میں سیاحتی سرمایہ کاری کا حجم 151ارب ریال تک پہنچ گیا۔ سعودی محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ 2020ء کے آخر تک 175.5ارب ریال تک سیاحتی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کئے ہوئے ہے۔محکمہ سیاحت کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر ولید الحمیدی نے الوئام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں 60.6ہزار سیاحتی ادارے ہیں ،2020تک ان کی تعداد 77.8تک پہنچ جائیگی۔ مملکت میں فرنشڈ اپارٹمنٹ اور ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد 509.8ہزار ہے۔ 2020ء تک یہ تعداد بڑھ کر 621.6ہزار تک پہنچ جائیگی۔ سیاحت میں 993ہزار آسامیاں ہیں 2020کے آخر تک ان کی تعداد 1.2ملین ہوگی۔ 2017میں سیاحتی شعبے کے سعودی ملازمین کی شرح 28.5فیصد ہے۔ 2020کے آخر تک29.6فیصد ہوجائے گی۔

شیئر: