Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی کارخانے ہٹانے کا حکم  

کمشنر جدہ  نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے(فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد نے  شہر میں بغیر لائسنس والے کارخانے  ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے ۔
کمشنر جدہ  نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جسے جدہ کے مختلف محلوں میں واقع ایسے کارخانوں اور اداروں کو ہٹانے کی مہم سپرد کی گئی ہے جن کے پاس لائسنس نہیں ہیں۔
کمیٹی کو یہ ذمہ داری بھی دی گئی ہے کہ وہ اس قسم کے کارخانوں کو انڈسٹریل سٹی منتقل کرائیں اور قانونی ضوابط پر عمل درآمد کرائیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمشنر جدہ نے اس سے قبل ایک میٹنگ کی جس میں مشیر گورنر مکہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی، جدہ کمشنری کے سیکریٹری، جدہ میونسپلٹی، جدہ ایوان تجارت، جدہ پولیس، محکمہ شہری دفاع، بجلی کمپنی، نیشنل واٹر کمپنی اور ازالہ تجاوزات کمیٹی کے افراد شریک ہوئے۔ 
شہزادہ مشعل بن ماجد نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ اداروں کے مقرر کردہ ضوابط نافذ اور غیرقانونی کارخانوں کو ہٹانے کی کارروائی فورا شروع کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہی ہدایات یہی ہیں- دراصل آبادی میں غیرقانونی کارخانوں کی موجودگی سے ماحول کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس سے سماجی، اقتصادی اور سیکیورٹی کے مسائل کھڑے ہورہے ہیں۔ 
کمشنرجدہ نے انتباہ کیا کی کہ وہ اس حوالے سے کمیٹی کی کارکردگی پر نظر رکھیں گے۔

شیئر: