Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاوارث گاڑیوں سے پرزے نکالنے والا غیرملکی گروہ گرفتار

گروہ عرب ملکوں کے 9 شہریوں پر مشتمل تھا۔ (فوٹو: اخبار 24)
ریاض پولیس نے لاوارث گاڑیوں کے پرزے نکالنے والا غیرملکی گروہ گرفتار کیا ہے۔ یہ گروہ عرب ملکوں کے نو شہریوں پر مشتمل تھا۔
گروہ کے ارکان نے ریاض کے النسیم اور الحائر علاقوں میں دو ٹھکانے بنائے ہوئے تھے جہاں وہ لاوارث گاڑیاں اٹھا کر لاتے اور ان کے پرزے نکال کر فروخت کردیتے تھے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ حالیہ ایام کے دوران سیکیورٹی فورس کے اہلکار جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
لاوارث گاڑیوں کے دھندے میں ملوث افراد کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا ہے ان میں سے آٹھ کا تعلق سوڈان اور ایک کا مصر سے ہے۔
سعودی عرب کے بڑے شہروں میں پرانی گاڑیوں کے فاضل پرزوں کی طلب ہے۔   
ریاض، جدہ، دمام ، مکہ اور مدینہ میں پرانی گاڑیوں کے فاضل پرزوں کی دکانیں بھی قائم ہوگئی ہیں۔ 
 

شیئر: