Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی وزیرستان میں 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک

سرچ آپریشن کے دوران  دہشت گردوں نے فورسز پر فائر نگ کی ہے(فوٹو آئی ایس پی آر)
 جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران  سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائر نگ سے تین اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اور لائنس نائیک مصور شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چار زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ واقعہ کب اور کس مقام پر پیش آیا۔ جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو کتنا نقصان اٹھانا پڑا۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 24 اگست کو شمالی وزیر ستان میں پاک افغان سرحد متصل سیکٹر کا دورہ کیا تھا اور وہاں تعینات جوانوں سے ملاقات کی تھی۔

شیئر: