Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے 8 شہروں میں بارش اور گردوغبار کا امکان 

شاہراہوں پرسفر کرنےوا لے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔(فوٹو عرب نیوز)
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج بروز جمعہ مملکت کے 8 علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے کہا ہے کہ جازان ، عسیر ، الباحہ ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، ریاض ، قصیم اور حائل میں بارش کا قوی امکان ہے۔ 
محکمہ کے مطابق بعض علاقوں میں بارش سہ پہر تک جبکہ کچھ شہروں میں رات گئے تک جاری رہے گی۔ مملکت کے شمال اوروسطی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

پہاڑی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔(فوٹو العربیہ)

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحر الاحمر کے جنوب مغرب اور شمال مغرب کی جانب ہوا کی رفتار 16 سے 40 کلو میٹرفی گھنٹہ ہو گی ۔ 
مدینہ منورہ ریجن کے علاقے الحناکہ ، العلا ، العیص، المھد، بدر ، خیبر ، وادی الفرع اور ینبع  میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گا۔ 
ریاض میں گردو غبار کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگی جس کا سلسلہ سہ پہر تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے قصیم ریجن میں کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ 

گرد وغبار کی وجہ سے حدنگاہ متاثرہوسکتی ہے۔  (فوٹو العربیہ)

مکہ مکرمہ ریجن میں بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہے گا جبکہ بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے۔ 
شہری دفاع کی جانب سے شاہراہوں پرسفر کرنےوا لوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں خاص کر ان مقامات پر جہاں گرد وغبار کی وجہ سے حدنگاہ متاثرہوسکتی ہے۔  

مکہ مکرمہ ریجن میں  تیز ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہے گا۔(فوٹو ایم ڈی پی آئی)

گردوغبار کے باعث شاہراہوں پرسفر کرنے والوں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ جن مقامات پر گردوغبار بہت زیادہ ہو وہاں سفر کرنے والوں کو چاہئے کہ گاڑیوں کے ’ہیزرڈ‘  (انتباہی اشارے)چلا کررکھیں تاکہ دوسری گاڑی کے ڈرائیور کو معلوم ہو سکے۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: