Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی بینک کورونا کی وبا سے متاثر نہیں ہوئے‘

گورنر ساما کے مطابق مالیاتی شعبہ ماضی کی طرح آج بھی مستحکم ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کے گورنر ڈاکٹر احمد الخلیفی نے کہا ہے کہ سعودی بینک کورونا کی وبا سے متاثر نہیں ہوئے۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سعودی عرب کا مالیاتی شعبہ ماضی کی طرح آج بھی مستحکم ہے اور کل بھی رہے گا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق گورنر ساما نے بدھ کو ’سعودی عرب ثابت قدم اور مستحکم‘ کے عنوان سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی بینکوں نےکورونا بحران سے نمٹنے کے لیے متعدد موثر پالیسیاں اپنائی ہیں۔
ساما نے چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کی مدد کے لیے پچاس ارب ریال کا ریلیف پروگرام جاری کیا جبکہ کورونا کی وبا سے معاشرے کے بعض متاثرہ طبقوں کو سپیشل سکیم ’ساند‘ کے ذریعے تعاون دیا گیا۔ اس سکیم سے انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔

شیئر: