سعودی وزارت انصاف نے نکاح خواں سے آن لائن کارروائی کے لیے تاریخ اور وقت لینے کے طریقہ کا ر جاری کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت انصاف نے بیان میں کہا کہ سب سے پہلے آپ ’مشترکہ النفاذ‘ پلیٹ فارم پر جائیں اور نئی تاریخ والا آپشن اختیار کریں اس کے بعد دولہا اور دلہن کے کوائف کا اندراج کریں۔
کوائف درج کرنےکے بعد نکاح کی تاریخ اور وقت کا تعین کیا جائے اور پھر نکاح خواں کا انتخاب کیا جائے۔ آخر میں یہ حلفیہ بیان دیا جائے کہ جو معلومات پیش کی گئی ہیں وہ درست ہیں۔ اس کے بعد ہی نکاح کی تاریخ اور وقت کا تعین ہوگا۔
وزارت انصاف نے عوام کی سہولت کے لیے ایک وڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے جس میں یہ ساری معلومات شیئر کی گئی ہیں۔