Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں نائن الیون کے 19 سال: تصاویر

امریکہ میں 11 ستمبر 2001 کو نیو یارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملوں کو 19 برس ہو گئے ہیں۔ دنیا اس واقعے کو نائن الیون کے نان سے یاد کرتی ہے۔ اس واقعے میں 3 ہزار کے قریب افراد ہلاک جبکہ 20 ہزار زخمی ہوئے تھے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے اس واقعے کے حوالے سے مختلف تصاویر جاری کی ہیں، ملاحظہ کیجیے۔

نیویارک میں راہگیر ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارت کو طیارے کے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوتا دیکھ رہے ہیں

ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے کمرشل طیارے کے ٹکرانے کے بعد ایک ہیلی کاپٹر عمارت کے قریب سے گزر رہا ہے

ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے بعد اس کے شمالی ٹاور میں موجود امداد کے منتظر افراد باہر کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے

 صدر بُش، نائب صدر ڈِک چینی اور دیگر سینیئر سٹاف ممبرز کے ساتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر واشنگٹن میں مشاورت کرتے ہوئے

 
ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارت کے تباہ ہونے کے بعد جلی ہوئی گاڑیوں سے دھواں اُٹھ رہا ہے

ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے پہلے ٹاور کے گرنے کے آدھے گھنٹے بعد دوسرا ٹاور دھول کے بادلوں اور ملبے میں غائب ہوگیا

سینٹ ونسنٹ ہسپتال نیو یارک کا عملہ زخمی ہونے والے افراد کو اندر لے جانے کے لیے تیار کھڑا ہے

 ریسکیو ہیلی کاپٹر پینٹاگون کی عمارت میں ہونے والی تباہی کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ ریسکیو اہلکار آگ بھجانے کی کوشش کر رہے ہیں

ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تباہی کے وقت راہگیر اور پولیس اہلکار وہاں سے بھاگتے ہوئے

ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ہائی جیک کیے گئے طیارے کے ٹکرانے کے بعد علاقے میں دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گئے

دھول اور رکھ میں لپٹے ایک شخص ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے قریب ایک سڑک سے گزرتے ہوئے

فائر فائٹرز کا ایک گروپ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے تباہ شدہ جنوبی ٹاور کے ملبے کے قریب سے گزر رہا ہے

ایک شخص نیو یارک سب وے کے قریب سے گزرتے ہوئے جبکہ عقب میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تباہ شدہ عمارت سے دھواں اُٹھ رہا ہے

صدر بُش کو وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف اینڈریو کارڈ ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے دوسرے طیارے کے ٹکرانے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے

شیئر: