’آتشزدگی کے باعث 600 مربع میٹر کا رقبہ متاثر ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ کے محکمہ شہری دفاع نے مویشیوں کے چارے کی مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’آتشزدگی بجلی گرنے سے ہوئی ہے‘۔
مکہ مکرمہ ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی نے کہا ہے کہ ’ہفتہ کو شام 6 بجکر 10 منٹ پر چارے کی مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی‘۔
’فوری طور پر آگ بجھانے والی متعدد ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئیں جنہوں نے بر وقت مداخلت کرتے ہوئے آگ کو پھیلنے سے روک دیا‘۔
’آتشزدگی کے باعث 600 مربع میٹر کا رقبہ متاثر ہوا ہے، ٹیموں نے ریکارڈ وقت پر آگ پر قابو پالیا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔