سعودی روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ جدہ، ینبع شاہراہ پر رفتار کی نئی انتہائی حد مقررکی ہے۔ جمعرات 17 ستمبرسے عمل درآمد ہوگا۔
اخبار 24 اور سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے بتایا کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں اور صوبوں کو جوڑنے والی شاہراہوں سے سفر کی انتہائی حد ازسر نو مقرر کی گئی ہے۔
بیان مں کہا گیا کہ چھوٹی گاڑیوں کے لیے فی گھنٹہ انتہائی رفتار 140 کلو میٹر، بسوں کے لیے 100 کلو میٹر اور ٹرکوں کے لیے 80 کلو میٹر متعین کی گئی ہے۔
حد سے زیادہ رفتار سے ڈرائیونگ نہ کریں۔(فوٹو سبق)
جدہ میں ایگزٹ 871 ثول کبری سے ینبع میں ایگزٹ 1050 مجمع کبری تک یہی حد موثر ہوگی۔
روڈ سیکیورٹی فورس نے شاہراہ سے سفر کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ رفتار کی پابندی کریں۔ حد سے زیادہ رفتار سے ڈرائیونگ نہ کریں۔
شاہراہ کے بعد چوراہوں پر انتباہی بورڈ نصب ہیں جن میں رفتار کی انتہائی حد بیان کی گئی ہے اس کا احترام کریں۔ یہ بات پیش نظر رکھیں کہ انتہائی حد کا مطلب یہ نہیں کہ سب لوگ انتہائی حد پر ہی گاڑی چلائیں۔ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ اس سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے پر گرفت ہوگی۔
روڈ سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ خراب موسمی حالات میں احتیاط کے ساتھ ڈرائیونگ کے ضابطے پر عمل کیا جائے۔