Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی میں 8 ہزار مسلمانوں نے عشا کی نماز ادا کی

’کل اتوار کو 5 نمازوں میں 40 ہزار مسلمان شریک ہوئے، 15 ہزار نے عمرہ ادا کیا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مسجد الحرام میں کل اتوار کو 8 ہزار مسلمانوں نے عشا کی نماز ادا کی ہے جبکہ دن بھر 5 نمازوں کی ادائیگی کرنے والے مسلمانوں کی کل تعداد 40 تھی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حرم مکی شریف انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اتوار کو 15 ہزار افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے‘۔

’کورونا وائرس کے باعث با جماعت نمازوں کی معطلی کے بعد کل اتوار کو مسجد الحرام عام نمازیوں کے لیے کھول دی گئی تھی جبکہ عمرے کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حرم مکی شریف میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کا استقبال حفاظتی تدابیر کے تحت کیا جا رہا ہے‘۔
’دوسرے مرحلے کے تحت روزانہ 40 ہزار افراد کو نماز جبکہ 15 ہزار زائر کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حرم مکی شریف کے زائرین کے لیے لازمی ہے کہ وہ ماسک پہنیں، سماجی دوری کا اہتمام کریں اور حفاظتی تدابیر سمیت انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں‘۔

دوسری طرف اسی طرح کے اجازت ناموں کا دوسرا مرحلہ مسجد نبوی شریف میں شروع ہوا ہے جہاں روضہ اطہر اور سلام پیش کرنے کے لیے عوام الناس کا استقبال کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ حرم مکی شریف میں عمرہ یا نماز کی ادائیگی کے علاوہ مسجد نبوی شریف میں روضہ اطہر میں نماز اور سلام پیش کرنے کا اجازت نامہ اعتمرنا ایپ کے ذریعہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: