کورونا وائرس کے دوران دنیا بھر میں میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے جہاں دن رات اپنے پیاروں اور فیملی سے دور رہ کر وبا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی دیکھ بھال کی اور دنیا سے پذیرائی حاصل کی وہیں دنیا کے کونے کونے سے ان مشکل حالات میں کئی ڈاکٹرز کی مریضوں کو انٹرٹین کرنے کی بے شمار ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث رہیں۔
انڈیا کی ریاست آسام میں میڈیکل کالج کے ایک ڈاکٹر کی کورونا وائرس وارڈ میں حفاظتی لباس پہنے ہوئے ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہے جسے نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ کئی مشہور بالی وڈ اداکاروں کی جانب سے بھی خوب پذایرئی ملی۔
’دھک دھک کرنے لگا‘ سے مشہور ہونے والی بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی ڈاکٹر کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ ’زبردست ڈانس کیا گیا ہے اور سب سے بڑھ کر ویڈیو دیکھ کر مثبت رہنے کا حوصلہ بھی ملتا ہے۔‘
Great dance moves & above all, the spirit to stay positive. Kudos to Dr.Arup https://t.co/gB2qVSl01r
— Madhuri Dixit Nene (@MadhuriDixit) October 21, 2020