سعودی عرب کی قومی ایئر لائن السعودیہ نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ماہ نومبر سے 33 شہروں کے لیے فلائٹس کا دوبارہ آغاز کر رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان 33 شہروں میں براعظم یورپ، ایشیا اور افریقہ کے کئی بڑے ایئرپورٹ شامل ہیں۔
السعودیہ کے مطابق امریکہ کے لیے سفر کرنے والے سعودی شہری صرف واشنگٹن کے ایئرپورٹ جا سکیں گے۔
مزید پڑھیں
-
السعودیہ: اضافی سامان لے جانے کے لیے طریقہ کارNode ID: 508741
-
السعودیہ کی گیسٹ ڈیجیٹل سروس میں بکنگ کی سہولتNode ID: 510616
-
السعودیہ: ریزرویشن میں آن لائن تبدیلی کی سہولتNode ID: 511626
ایئر لائن نے کہا ہے کہ ان فلائٹس میں صرف ان مسافروں کو سفر کی اجازت ملے گی جو سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے فضائی سفر کے طے کردہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں گے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ تک فضائی سفر پر پابندیوں کے بعد مملکت کی قومی ایئر لائن نے گزشتہ ماہ 15 ستمبر کے بعد دنیا کے 20 شہروں کے لیے اپنی فلائٹس دوبارہ شروع کی تھیں۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک سفر کے حوالے سے تمام پابندیاں اگلے سال کے آغاز پر ختم کی جائیں گی۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے قبل السعودیہ دنیا کے 85 شہروں کے ایئر پورٹس کے لیے فلائٹس آپریٹ کرتی تھی۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں ایئر لائن انڈسٹری کو بدترین بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
باخبریں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں