Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی میں زمزم کی 12 لاکھ بوتلوں کی تقسیم

پہلے مرحلے میں 5 لاکھ اور دوسرے میں 7 لاکھ  بوتلیں مہیا کی گئی ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی کے مطابق عمرہ زائرین اور نمازیوں کے لیے حرم مکی میں زمزم کی 12 لاکھ بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔
سعودی گزٹ کے مطابق مسجد الحرام میں زمزم کے شعبہ کے ڈائریکٹر احمد الندوی نے بتایا کہ یہاں آنے والے عمرہ زائرین، نمازیوں اور روزہ دار وں میں ڈسپوزایبل بوتلیں تقسیم کرکی جا رہی ہیں۔

زمزم  تقسیم کرنے کے لیے خصوصی اہلکار مختلف مقامات پر موجود ہیں۔(فوٹو سعودی گزٹ)

 مسجد کے اندر اور صحن کے داخلی راستوں پر زمزم فراہم کرنے کے لیے مخصوص کارکن خدمات انجام دے رہے ہیں۔
احمد الندوی نے بتایا کہ ابتدائی  مرحلے میں 5 لاکھ سے زائد زمزم کی بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں تقریبا  7 لاکھ  بوتلیں مطاف اور صفا، مروہ کے قریب زائرین اور نماز جنازہ کے لیے مخصوص مقام ، پہلی منزل ، کنگ فہد اور کنگ عبداللہ توسیع علاقوں میں موجود نمازیوں  میں تقسیم کی گئیں۔

کارکنوں کی نگرانی اور زائرین کی رہنمائی کے لیے ذمہ داروں کی تعداد 128 کر دی گئی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے بتایا کہ  زمزم تقسیم کرنے کے لیے خصوصی اہلکار مسجد کے مختلف مقامات اور سیڑھیوں کے قریب داخلی راستوں پر موجود ہیں جو زمزم کے کنٹینر اٹھائے موجود ہیں اور ڈسپوزایبل گلاسوں میں زمزم فراہم کر رہے ہیں۔
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی کے مطابق  حرم مکی میں کارکنوں کی نگرانی اور زائرین کی رہنمائی کے لیے ذمہ داروں کی تعداد بڑھا کر 128 کر دی گئی ہے ۔ یہ افراد حرم شریف میں زمزم فراہم کرنے والے600 کارکنوں کی نگرانی بھی کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے حرم مکی میں زمزم مہیا کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں(فوٹو العربیہ)

واضح رہے کہ  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اور احتیاطی پروٹوکول کے مطابق مسجد  الحرام کے اندر زمزم تقسیم کیا جا رہا ہے۔

شیئر: