وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے شرکت کرنے سے معذرت کی جبکہ بی این پی مینگل کو ظہرانے کی دعوت ہی نہیں دی گئی۔
جمعرات کو وزیر اعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں ایم کیو ایم پاکستان، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے ظہرانے میں شرکت سے معذرت کر لی۔
نامہ نگار زبیر علی خان کے مطابق وزیر اعظم آفس کے ذرائع کے مطابق ظہرانے کا مقصد اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کرانا تھا۔
مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد ووٹ کی حد تک ہے، ہمارے معاہدے میں عمران خان کے کھانے کھانا شامل نہیں۔‘
ہمارا پی ٹی آئی سے اتحاد ووٹ کی حد تک ہے۔ ہمارے معاہدے میں @ImranKhanPTI کے کھانے کھانا شامل نہیں۔ #PTI #PMLQ
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) November 5, 2020