Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بائیڈن جیتے تو اسرائیل اور ایران میں تصادم ہوگا‘

اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن جوہری معاہدے کی جانب واپس جائیں گے (اے ایف پی)
ایک اسرائیلی وزیر نے خبردار کیا ہے کہ ڈیموکریٹ امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی کامیابی کی صورت میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ چھڑ سکتی ہے۔
عرب نیوز نے اسرئیل کے اخبار یروشلم پوسٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وزیر آباد کاری زاکی ہانجبی نے کہا کہ بائیڈن نے طویل عرصے سے کہہ رکھا ہے کہ وہ (ایران کے ساتھ) جوہری معاہدے کی جانب  واپس جائیں گے۔
ہانجبی نے کہا کہ اگر بائیڈن اسی پالیسی پر قائم رہتے ہیں تو اسرائیل اور ایران کے درمیان ’پرتشدد تصادم‘ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو سمیت زیادہ تر اسرائیلی 2015 کے معاہدے کو ایک ’غلطی‘ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
تاہم جو بائیڈن کی فتح کے بارے میں ایک اور اسرائیلی وزیر کی رائے مختلف ہے۔
خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے چیئرمین زوی ہووزر کہتے ہیں کہ جب جوبائیڈن امریکہ کے نائب صدر تھے تب سے وہ جوہری معاہدے سے متعلق ان کے موقف کو جانتے ہیں۔
انہوں نے بائیڈن کو ’اسرائیل کا حقیقی دوست‘ قرار دیا۔
زوی ہووزر نے مزید کہا ’میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر ایران جوہری معاہدے کی تجدید ہوتی ہے تو یہ پچھلے معاہدے سے بہتر ہوگا۔‘

شیئر:

متعلقہ خبریں