پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے اعلامیے میں جمہوریت کی بحالی، آئین پر عمل درآمد اور نئے انتخابات جیسے نکات پر دستخط کیے گئے ہیں، لیکن اس سے ہٹ کر لندن سے ایک بیانیہ جاری ہوتا ہے جس کا پاکستان میں کوئی وارث نہیں۔ مزید تفصیل دیکھیے حافظ حسین احمد کے کوئٹہ سے اردو نیوز کے نامہ نگار زین الدین احمد کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں۔