Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آئیے سرسبز بنائیں‘ شجرکاری مہم کا آغاز

شجرکاری مہم مملکت کے ویژن 2030 کا حصہ ہے(فوٹو، ایس پی اے)
وزارت زراعت کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔ مہم کو ’آئے سرسبز بنائیں‘ کا عنوان دیا گیاہے۔ شجرکاری مہم میں نائب وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر منصور ھلال المشیطی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
 سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق طائف میں شجرکاری مہم میں 50 خواتین اور مرد رضاکاروں نے حصہ لیا جنہوں نے طائف کمشنری کے علاقے عکرمہ میں 120 پودے اگائے۔

مہم کے دوران 10 ملین پودے لگائے جائیں گے(فوٹو، ایس پی اے)

شجرکاری کےلیے ماحول دوست پودوں کا انتخاب کیا گیا جو طائف کے موسم کے مطابق تھے۔ مہم کے دوران لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور ماحول پرسبزے کے مفید اثرات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
شجرکاری کی مہم مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے شروع کی گئی جس میں ماحولیات، قدری وسائل کو استعمال کرتے ہوئے جنگلات کے پھیلاو اور سبزے کے تحفظ کو یقینی بنانا شامل ہے۔
شجرکاری مہم مزید 2 دن جاری رہے گی ۔ مہم میں وزارت زراعت کی جانب سے بھی لوگوں کو گھروں میں لگانے کےلیے پودوں کے بیچ بھی مفت فراہم کیے گئے علاوہ ازیں شجر کاری کی اہمیت پر مشتمل ہنڈبلز اور کتابچے بھی تقسیم کیے گئے۔
مہم میں شریک رضاکاروں کا کہنا تھا کہ ماحول کو بہتر بنانے کےلیے درخت انتہائی اہم کردار اداکرتے ہیں ، ہمیں چاہئے کہ قدرت کے اس انمول تحفے کو ضیاع ہونے سے بچائیں اور جہاں تک ہو درختوں کی حفاظت کریں تاکہ فضا صاف رہے جس سے ہر ذی روح مستفیض ہوتا ہے۔
مہم میں شریک مرد وخواتین رضاکاروں نے سڑکوں پر بنی کیاریوں کو صاف ہی نہیں کیا بلکہ ان کے کناروں کو خوبصورت بننانے کےلیے ان پر رنگ بھی کیا ۔

طائف میں 50 رضاکارخواتین اور مردوں نے مہم میں شرکت کی (فوٹو، ایس پی اے)

مملکت کی سطح پر شروع کی جانے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں جاری مہم کے دوران 10 ملین پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیاہے

شیئر: