Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا: چٹانوں کو تراش کر شاندار ہوٹل کی تعمیر

’ 40 کمرے اور تین ویلاز پر مشتمل ہوٹل العلا کی شاندار تہذیب اور تاریخ کی عکاسی کرے گا‘ (فوٹو: سبق)
عالمی آرکیٹک جان نوفیل نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے صحرا میں چٹانوں کے درمیان شاندار ہوٹل تعمیر کرنے کا کام انہیں سونپ دیا گیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ العلا کے صحرا میں سیاحوں کو متوجہ کرنے والا عظیم منصوبہ ہوگا‘۔

’ہوٹل کی تعمیر چٹانوں اور پہاڑوں کو کاٹ کر کی جا رہی ہے، ہوٹل کی دیواریں چٹانوں کی ہوں گی‘۔

’یہ ہوٹل مدینہ منورہ سے 220 کلو میٹر دور العلا میں ہوگا، اس کا افتتاح 2024 میں کیا جائے گا‘۔
’40 کمرے اور تین ویلاز پر مشتمل ہوٹل العلا کی شاندار تہذیب اور تاریخ کی عکاسی کرے گا‘۔

’تمام کمرے چٹانوں کو کاٹ کر بنائے جائیں گے، تمام کمروں کی کھڑکیوں سے العلا کے خوبصورت پہاڑ اور صحرا نظر آئیں گے‘۔

’ہوٹل کا لابی پہاڑ میں شگاف ڈال کر تعمیر کی جائے گی، یہ دنیا کی منفرد اور خوبصورت جگہ ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہوٹل کے در و دیواروں کو علاقہ سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ان پر رنگ نہیں کیا جائے گا بلکہ چٹان کی اصل رنگت کو رہنے دیا جائے گا‘۔

واضح رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں العلا رائل کمیشن نے العلا کی تعمیر و ترقی اور اسے سیاحتی علاقہ بنانے کے لیے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
اس ضمن میں معروف آکیٹک جان نوفیل کو یہاں شاندار ہوٹل تعمیر کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

شیئر: