نایاب جانوروں کے تحفظ اور افزائش کا پروگرام ہے (فوٹوسبق)
العلا رائل اتھارٹی اور فروغ جنگلی حیاتیات کے قومی مرکز نے العلا کے محفوظ قومی جنگل’ شرعان ’میں متعدد نایاب جانور چھوڑ دیے ہیں۔
سبق ویب کے مطابق نایاب جانوروں کے تحفظ اور افزائش پروگرام کے تحت 25 جنگلی پہاڑے، الریم نسل کے 50 ہرن، عام 20 ہرن، الوضیحی نسل کے 10عرب نژاد ہرن چھوڑے گئے ہیں۔
اس پروگرام میں العلا کے شہریوں، نجی تنظیموں کے نمائندوں اور کئی عہدیداروں میں تعاون کیا ہے۔
ماضی قدیم میں یہاں یہ جانور اچھی خاصی تعداد میں پائے جاتے تھے۔ اب ان کے وجود کو خطرے لاحق ہو گیا ہے۔
سینٹر کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمد قربان نے بتایا کہ متعلقہ اداروں کے تعاون اور اشتراک سے اس طرح کے اور بھی جانور جلد جنگل میں چھوڑے جائیں گے۔