دوا ساز کمپنیوں فائزر اور بائیو این ٹیک کا کہنا ہے کہ انہوں نے مل کر ایک ویکسین تیار کی جو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 90 فیصد تک موثر ہے۔
اس ویکسین کا تیسرا تجرباتی مرحلہ فی الحال جاری ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان کمپنیوں نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کے اثرات پہلی خوراک کے 28 اور دوسری خوراک کے سات دن بعد دیکھے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کورونا ویکسین کی مفت فراہمی ممکن ہو سکے گی؟Node ID: 480421
-
چین کورونا کی ویکسین بنانے میں سب سے آگےNode ID: 490736
-
یورپی یونین کا ویکسین خریدنے کا معاہدہNode ID: 499996
فائزر کے چیئرمین اور سی ای او البرٹ بورلا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کووڈ 19 کے تیسرے مرحلے کے نتیجوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ویکسین کورونا وائرس کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کو کورونا وائرس کی ویکسین مہیا کرنے اور اس عالمی وبا کو ختم کرنے کے قریب ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے وارڈز بھی بھر گئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔
فائزر نے کہا ہے کہ وہ توقع کر رہا ہے کہ 2020 میں 50 ملین ویکسین کی ڈوز دنیا بھر میں فراہم کرے جبکہ 2021 میں 1.3 ارب ویکسین کی خوارکیں فراہم کی جائیں گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویکسین کے حوالے سے ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ کورونا کی ویکسین جلد آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی خبر ہے۔
STOCK MARKET UP BIG, VACCINE COMING SOON. REPORT 90% EFFECTIVE. SUCH GREAT NEWS!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 9, 2020