Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور عراق کئی شعبوں میں تعاون پر متفق

سعودی، عراقی رابطہ کونسل کے اجلاس شروع ہوگئے۔ (فوٹو سبق)
عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور عراق مختلف شعبوں میں تعاون پر متفق ہو گئے ہیں۔
عاجل ویب کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ معاہدے کا متبادل کوئی نہیں ہے۔ عراق، چین کے ساتھ اپنے معاہدے پر قائم ہے اور رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ قرضہ قانون کی منظوری کے بعد ملازمین کی تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔
عراقی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ تمام سیاسی اورعوامی طاقتیں مل کر ملک کےا تحاد اور سالمیت کے لیے کام کریں۔
یاد رہے کہ سعودی وزارا کا ایک اعلی سطح کا وفد اجلاس میں شرکت اور دوطرفہ تعاون پر مذاکرات کے لیے بغداد پہنچا ہو ا ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق سعودی، عراقی رابطہ کونسل کے اجلاس منگل کو شروع ہوگئے۔
سعودی وفد کی قیادت وزیر تجارت وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی کر رہے ہیں جبکہ عراقی وزیر خزانہ علیعلاوی کر رہے ہیں۔
اجلاس میں دو طرفہ تعاون کی نئی جہتوں اور مختلف شعبوں میں کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

شیئر: