Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مس ورلڈ آسٹریلیا مقابلے میں معذور خاتون کی شرکت

سڈنی ....مس ورلڈ کے مقابلے میں پہلی مرتبہ وہیل چیئر پر بیٹھنے والی ایک معذور خاتون نے بھی حصہ لیا۔ جسٹن کلارک نے اس وقت تاریخ بنائی جب وہ مس ورلڈ آسٹریلیا کے مقابلے میں وہیل چیئر پربیٹھ کر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی تھی کہ کیٹ واک کروں لیکن وہیل چیئر کی وجہ سے میرے مقصد کو ناکامی نہیں ہوئی۔ میں اب بھی مضبوط اور خوبصورت ہوں۔ کلارک معذوری کی بناءپر گزشتہ دو برس سے وہیل چیئر تک محدود ہوگئی ہیں تاہم انہوں نے ان وجوہ کے بارے میں نہیں بتایا جن سے انکی زندگی تبدیل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں نوجوان خواتین کیلئے ایک رول ماڈل بننا چاہتی ہوں۔ یہ بتانا چاہتی ہوں کہ اگر کوئی معذور ہوکر وہیل چیئر پر آگیا ہو تو وہ بھی ایسے بڑے مقابلوں میں شریک ہوسکتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ ایک ایسا پیغام ہے جو میں دینا چاہتی ہوں۔ یعنی آپ کسی بھی نسل ، قد سے تعلق رکھتے ہوں یا معذور ہوں لیکن آپکو دوسروں سے جو چیز ممتاز کرتی ہے وہ خوبصورتی ہے۔ انکی شرکت پر مس ورلڈ نیشنل کی ڈائریکٹر کا کہناتھا کہ کلارک کی شرکت سے یہ ثابت ہوگیا کہ خوبصورتی ہی ایسے مقابلوںمیں کام آتی ہے چاہے کسی بھی صورت میں ہو۔
 

شیئر: