Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئرن کی کمی پورا کرنے کے لیے پھل، سبزیاں

ماہرین صحت مند زندگی کے لیے غذا میں آئرن سے بھرپور کھانا تجویز کرتے ہیں (فوٹو: انسپلیش)
آئرن ہمارے جسم کا ایک اہم جزو ہے جو صحت مند جلد، بالوں اور خلیوں کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ پر شائع ایک مضمون کے مطابق آئرن پورے جسم میں آکسیجن لے جاتا ہے اور تھکاوٹ کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
تاہم آئرن کی کمی ایک بہت عام مسئلہ ہے۔ یہ مسئلہ عام طور پر خواتین اور بچوں میں ہوتا ہے۔
آئرن کی کمی سے سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے، اس سے سر میں درد ہوتا ہے جبکہ چکر بھی آتے ہیں۔
دنیا بھر کے ماہرین، صحت مند اور تندرست زندگی کے لیے اپنی غذا میں آئرن سے بھرپور کھانا تجویز کرتے ہیں۔
موجودہ صورت حال میں جسم میں آئرن کی مناسب مقدار کو برقرار رکھنا اور ضروری ہو گیا ہے۔
اوپن فورم انفیکشیئس ڈیزیز میں آئرن اور کووڈ 19 سے متعلق ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 50 ہسپتالوں میں داخل مریضوں پر کیے گئے تجزیے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان میں سے 90 فیصد افراد میں آئرن کی کمی تھی اور آئرن کی کمی کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے خظرناک ثابت ہوئی۔
آئرن سے بھرپور یہ سات پھل اور سبزیاں آئرن کی کمی پر قابو پا سکتی ہے۔

چقندر

ماہر غذائیات شلپا اروڑا کے مطابق چقندر ہمارے جسم میں آئرن کی کمی پوری کرنے کے لیے بہترین ہے۔ موسم سرما کی یہ سبزی آئرن، کوپر، پروٹین، وٹامنز، کیلشیئم اور سلفر کا ذخیرہ ہے۔
اس میں موجود وٹامن سی جسم میں آئرن کو بڑھاتا ہے۔

چقندر آئرن کی کمی پورا کرنے کے لیے بہترین ہے (فوٹو: انسپلیش)

پالک

پالک کے فوائد بتانے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ غذائی اجزا کا خزانہ ہے جو مجموعی صحت کے لیے بہتر ہے۔ یہ آئرن، وٹامنز اور معدنیات منرلز سے بھرپور ہیں۔ یہ قوت مدافعت اور ہیموگلوبن کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے اور خون کی کمی روکنے میں مدد کرتا ہے۔

بروکولی

بروکولی کو سپر فوڈ میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ وٹامن بی، وٹامن سی، آئرن، فولیٹ، زنک اور میگنیشیئم سے بھرپور ہے۔ اس کو اُبالا جائے یا اس کو فرائی کیا جائے۔ یہ آپ کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

بند گوبھی

بند گوبھی میں بھی آئرن ہوتا ہے۔ آئرن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے یہ پتوں والی سبزی وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہے، جلد کو صحت مند بناتی ہے اور یہ خون میں شوگر کو برقرار رکھتی ہے اور جسم سے زہریلے مادے خارج کرتی ہے۔

بروکولی کا شمار سپر فوڈ میں ہوتا ہے (فوٹو: انسپلیش)

انار

یہ بہترین خوارک ہے، یہ جسم میں ہیموگلوبن کی سطح کو بڑھاتا ہے، اس میں آئرن، وٹامنز، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس اور فائبر ہوتے ہیں۔

سیب

سیب بھی آئرن کا ایک اہم ذریعہ ہے اور مجموعی صحت کو بہتر رکھتا ہے۔

انار بھی آئرن کا ایک اہم ذریعہ ہے (فوٹو: انسپلیش)

مالٹا

مالٹے وٹامن سی کا ذخیرہ ہے۔ یہ ہمارے جسم میں آئرن کو بڑھاتا ہے، مالٹے کھانے سے وزن میں بھی کمی آتی ہے، جلد صحت مند ہوتی ہے، قوت مدافعت بڑھانے کے ساتھ ساتھ یہ جسم کی نشوونما بھی کرتا ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں