بحیرہ احمر پروجیکٹ سالانہ تین لاکھ سیاحوں کی میزبانی کرے گا
جزیروں میں جدید تفریح گاہیں تیار کی جائیں گی(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے بحیرہ احمر ڈیولپمنٹ کمپنی کے ماتحت ٹورسٹ پرو جیکٹ کے ایگزیکٹو چیئرمین نے کہا ہے کہ 2023 کے آخر تک 16 ہوٹل تیار ہو جائیں گے۔
اخبار 24 کے مطابق پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق پہلے مرحلے میں جتنے ہوٹل کھولے جانے کا پروگرام تھا ان میں دو کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
ٹورسٹ پرو جیکٹ کے ایگزیکٹو چیئرمین کا کہنا ہے کہ ’توقع یہ ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ختم ہوتے ہی بین الاقوامی سیاحت تیزی سے پھلے پھولے گی۔‘
انہو ں نے کہا کہ بحیرہ احمر پروجیکٹ پہلے مرحلے میں سالانہ تین لاکھ سیاحوں کی میزبانی کرے گا۔
بحیرہ احمر پروجیکٹ پبلک انویسمنٹ فنڈ کے تحت ہے اس کے تحت بحیرہ احمر کے ساحل کے سامنے واقع 50 جزیروں میں جدید تفریح گاہیں تیار کی جائیں گی جہاں سیاح غوطہ غوری کا شوق اور تاریحی مقامات کی سیر کرسکں گے۔ انہیں محفوظ قومی جنگلات کی سیر کا بھی سیرکا موقع میسر ہوگا۔