Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپلی کیشن ٹیکسی ڈرائیوروں کو لوٹنے والا غیر ملکی گروہ گرفتار

پکڑے جانے والا گروہ چھ افراد پر مشتمل ہے ( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ایپلی کیشن ٹیکسی ڈرائیوروں کو لوٹنے والے غیر ملکی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
’ایپلی کیشن اور ہوم ڈیلیوری کے ڈرائیوروں کو بلا کر انہیں لوٹا جا رہا تھا‘۔
 سعودی  خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے معاون ترجمان نے بتایا کہ’گروہ چھ افراد پر مشتمل ہے ان میں پانچ کا تعلق اور ایک کا بارکینا فاسو سے ہے‘۔
پولیس ترجمان نےمزید بتایا کہ’ غیر ملکی گروہ نے تیز دھار آلات کے بل پر ڈرائیوروں سے نقدی اور قیمتی اشیا چھینی تھیں۔ گروہ کے تمام افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: