عربی النسل گھوڑوں میں خوبصورتی کا مقابلہ
’کل اتوار کو 45 گھوڑوں کے درمیان خوبصورتی کا حتمی مقابلہ ہوگا‘ ( فوٹو: واس)
مکہ مکرمہ ریجن میں عربی النسل گھوڑوں کی خوبصورتی کے مقابلے جاری ہیں جو گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ خالد الفیصل کی سرپرستی میں منعقد ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گھوڑوں کی خوبصورتی کا مقابلہ ایکاہو عالمی تنظیم کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے جس میں 140 عربی النسل گھوڑے شامل ہیں۔
مقابلہ 7 مختلف طبقات کے گھوڑوں کے درمیان ہے جن میں 7 سے 9 سال کی عمر کے گھوڑوں سے لے کر 3 سال کے گھوڑوں تک شامل ہے۔
کل اتوار کو حتمی مقابلے ہوں گے جن میں 45 گھوڑوں کو شامل کیا جائے گا۔
مقابلے میں 4 سال سے 10 سال کی عمر کے گھوڑوں کےدرمیان مقابلہ ہوگا۔