ریجن میں نقل وحمل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ (فوٹو: سبق)
گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے اتوار کو ریجن کی کئی کشمنریوں میں سڑکوں کے آٹھ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ وزیر نقل وحمل صالح الجاسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے اور سبق کے مطابق گورنر مکہ نے ریجن میں نقل وحمل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے والے منصوبے شروع کرنے پر وزارت نقل وحمل کی کوششوں کو سراہا ہے۔
سڑکوں کی مجموعی طولت 112 کلومیٹر ہوگی۔ ایک منصوبے کے تحت بریمان، ھدی الشام روڈ مکمل کیا جائے گا۔
ایک منصوبے کے تحت بریمان، ھدی الشام روڈ مکمل کیا جائے گا۔ (فوٹو: سبق)
دوسرے منصوبے کے تحت بریمان، ھدی الشام سے منسلک جدہ-مکہ روڈ کا چوراہا بنایا جائے گا۔
بیشہ، رنیہ، الخرمہ روڈ کو مکمل کر کے ریاض-طائف روڈ سے ملایا جائے گا۔
اتانا الفحو روڈ، مدینہ خلیص روڈ کا خلیص چورہا اور جدہ جازان روڈ کا ایک حصہ مکمل کیا جائے گا۔