کچھ فلموں اور ڈراموں کے کئی ڈائیلاگ اتنے مشہور ہوجاتے ہیں کہ ان کا استعمال ہم اکثر عام زندگی میں بھی کرتے رہتے ہیں ایسا ہی کچھ مدھیہ پردیش میں ایک پولیس افسرکے ساتھ ہوا مگر انہیں بالی وڈ فلم ’شعلے‘ کا ایک مشہور ڈائیلاگ بولنا مہنگا پڑ گیا۔
ریاستی درالحکومت بھوپال سے تقریبا 300 کلومیڑ دور واقع ضلع جابوا میں گشت کرتے ہوئے سپیکر پراونچی آواز میں فلم شعلے کا نعرہ لگانے کے لیے پولیس آفسر کوشوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر نہ صرف شیئر کی جا رہی ہے بلکہ صارفین کی جانب سے تبصروں کا مرکز بھی بنی ہوئی ہے اس ویڈیو میں سپیکر پر نعرے لگانے والے افسر کلیان پورہ پولیس سٹیشن کے انچارج ہیں۔
Show-cause notice issued to KL Dangi, Incharge of Kalyanpura Police station in Jhabua who was spotted saying an altered version of ''Sholay'' from a megaphone mounted on his police jeep @ndtv @ndtvindia pic.twitter.com/wVnQsyIW30
— Anurag Dwary (@Anurag_Dwary) November 16, 2020