Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: ولی عہد کی سائیکلنگ ٹور میں شرکت

شیخ حمدان نے دبئی کے ندا لشیبا سپورٹس کمپلیکس ٹریک پر 20 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا (فوٹو: الرجل)
دبئی کے ولی عہد شہزادہ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم دبئی میں کام کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے ایگزیکٹو رہنماؤں کے ایک گروپ کے ساتھ سائیکلنگ ٹور میں شریک ہوئے۔
رہنماؤں کے ہمراہ شیخ حمدان نے دبئی کے ندا لشیبا سپورٹس کمپلیکس ٹریک پر 20 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ یہ دبئی فٹنس مقابلہ 2020 میں حصہ لینے کے لیے جسمانی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر  تھا۔

 

یہ سائیکلنگ ٹور دبئی اور بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کے مابین تعلقات کی مضبوطی کے ایک اشارے کے طور پر سامنے آیا ہے۔
اس دورے میں ترقی کے لیے مستقبل اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت میں موجودہ چیلنجوں پر قابو پانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔
اس مباحثے میں دبئی میں طرز زندگی کے ایک حصے کے طور پر کھیل کی اہمیت، کام اور پیداوار کے لیے انسانی صلاحیت میں اس کے اہم کردار پر روشنی بھی ڈالی گئی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں