Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی کی منتقلی کیلئے کیش سینٹرز قائم ہونگے

ریاض..... باخبر ذرائع کا کہناہے کہ سعودی عرب کے متعلقہ ادارے کرنسی کی منتقلی اور نظم و ضبط کے لئے خصوصاً کیش سینٹر کمپنیاں قائم کرنے کی تجویز پر غور کررہے ہیں۔ نئی کمپنیاں کیش سینٹر کے نام سے قائم ہونگی۔ انہیں نئی کرنسی کے لین دین کے عمل کو آسان بنانے اور کرنسی نوٹ کو سکوں اور سکوں کو کرنسی نوٹ میں تبدیل کرنے کی مہم سپرد کی جائیگی تاکہ تجارتی مراکز ، دکانوںاور سپر مارکیٹوں میں نئے کرنسی نوٹ اور سکوں کو رواج مل سکے۔ ذرائع کاکہناہے کہ کیش سینٹر کے قیام کی بدولت ساما اور کمرشل بینکوں کے اخراجات میں کمی ہوگی۔
 

شیئر: