عالمی مالیاتی فنڈ کی ڈائریکٹر نے سعودی عرب کی قیادت میں جی 20 سربراہ کانفرنس کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعد جی ٹوئنٹی کو کورونا وبا سے جنم لینے والی آفتوں کی شدت کم کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ العربیہ نیٹ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کی ڈائریکٹر کی جانب سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ گروپ 20 کے ممالک نے کورونا کی وبا سے پیدا ہونے والے مسائل کو کم کرنے کےلیے جو فقید المثال اقدامات کیے ہیں قابل تعریف ہیں ۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی ڈائریکٹر نے توجہ دلائی کہ جی ٹوئنٹی کے نئے اقدامات ممالک کو ہیبت ناک دیوالیہ پن کے حالات سے باز رکھتے ہوئے سنگین بحران کا شکار نہیں ہونے دیں گے ۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ خاص طور پر قرضہ سروس کی ادائیگی کی معطلی کے پروگرام میں متعدد غریب ملکوں کو عارضی طور پر سکو ن ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ عالمی مالیاتی فنڈ کی مدد پر گروپ کی شکر گزار ہیں جس کی بدولت عالمی مالیاتی فنڈ 100 ارب ڈالر سے زیادہ پیش کرنے میں کامیابی حاصل کر سکا ۔