Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی جدہ تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق حوثیوں کے حملے سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں تیل تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ 
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ حوثیوں کے حملے سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ’ پاکستان اس قسم کے حملوں کو فوری روکنے پر زور دیتا ہے جن سے سول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے‘۔
پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی استحکام کو درپیش کسی بھی خطرے کی صورت میں اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔

شیئر: