سابق وزیراعظم نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں چوہدری شجاعت نے نواز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
مسلم لیگ (ق) کی طرف سے منگل کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ چوہدری شجاعت حسین نے نواز شریف سے کہا کہ ’آپ کی والدہ سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی۔ وہ انتہائی ملنسار اور شفیق خاتون تھیں اور ہمیشہ بہت پیار سے پیش آتی تھیں۔‘
مزید پڑھیں
-
والدہ کی وفات کے بعد شریف خاندان کا نیا امتحانNode ID: 519726
-
نواز شریف کے پاس کیا آپشنز ہیں؟Node ID: 519881
-
شریف خاندان کا ایک اور باب بند ہواNode ID: 520041