Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابینہ نے سینٹرل بینک کا نظام وضع کرنے کی منظوری دے دی

’مرکزی بینک کی وہی ذمہ داریاں ہوں گی جو مالیاتی اتھارٹی کی ہیں‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس میں سعودی سینٹرل بینک کا نظام وضع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سعودی مالیاتی اتھارٹی کا نام تبدیل کرکے سینٹرل بینک رکھا جائے گا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل بینک کی وہی ذمہ داریاں ہوں گی جو مالیاتی اتھارٹی کی ہیں۔ سینٹرل بینک کرنسی کے استحکام اور مالیاتی اعتماد بحال رکھنے کے علاوہ معیشت کی بہتری کے لیے کام کرے گا۔
سینٹرل بینک ہی ملک کی کرنسی کے حوالے سے پالیسیاں مرتب کرے گا۔ کابینہ نے سینٹرل بینک کا بین الاقوامی دائرہ کار بھی واضح کیا ہے۔
نئے نظام کے تحت سینٹرل بینک کو اصطلاحات ’ساما‘ ہی کہا جائے گا کہ اس کی ایک تاریخی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل ہے۔
ملک میں رائج موجودہ کرنسی نوٹ جن پر سعودی مالیاتی اتھارٹی لکھا ہے برقرار رہیں گے۔
سعودی کابینہ نے ابشر کے ذریعہ ’فرجت‘ مہم جس کے تحت قیدیوں کے واجبات ادا کرنے کے لیے عطیات جمع کیے جاتے ہیں کے ضوابط متعین کیے ہیں۔
کابینہ نے جی 20 سربراہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور تسلی بخش نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: