Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیجیٹل کارپوریٹو آرگنائزیشن کا قیام، پاکستان بھی شامل 

سعودی عرب، بحرین ، اردن ، کویت اور پاکستان نے ڈیجیٹل کارپوریٹو آرگنائزیشن کے قیام کا اعلان کر دیا ۔
یہ بین الاقوامی تنظیم ڈیجیٹل معیشت کو تیزی سے فروغ دے گی اور تمام شعبوں میں منفرد انداز اجاگر کرنے کےلیے  باہمی تعاون کیا جائے گا۔  
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق نئی بین الاقوامی تنظیم کے قیام کا اعلان بین الاقوامی مواصلاتی تنظیم کے سیکریٹری جنرل ہولنزاو اور بین الاقوامی معیشت فورم کے چیئرمین بورگا برنڈا کی موجودگی میں کیا گیا ۔ 
ڈیجیٹل کارپوریٹو آرگنائزیشن خواتین ، نوجوانوں اور تجارتی قافلہ سالاروں کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دے گی۔ 

ڈیجیٹل کارپوریٹو سوسائٹی کا بانی رکن بننا پاکستان کےلیے اعزاز کی بات ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکشن کے وزیر انجیئنر عبداللہ السواحہ نے بتایا کہ آئندہ تین سے پانچ برس کے دوران مشترکہ ڈیجیٹل معیشت کو ٹریلین ڈالر تک پہنچانا ہمارا مشن ہے ۔ ہمارے مستقبل کی خوشحالی ڈیجیٹل معیشت سے جڑی ہوئی ہے ۔  
السواحہ نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت سے فراہم ہونے والے تمام امکانات سے ہم اس وقت تک فائدہ نہیں اٹھا سکتے جب تک سرکاری اور نجی ادارے مل کر اس نصب العین کےلیے کام نہ کریں ۔
ہم مشترکہ جدوجہد کے ذریعے ہی موجود بازاروں میں رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور خواتین و نوجوانوں کو نئی منڈیوں میں قدم رکھنے کےلیے سہارا دے سکتے ہیں ۔ 
پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈیجیٹل کارپوریٹو سوسائٹی کا بانی رکن بننا پاکستان کےلیے اعزاز کی بات ہے ۔ پاکستان آرگنائزیشن کے رفقا کے شانہ بشانہ انٹرنیشنل ڈیجیٹل ایجنڈے کی قیادت اور رہنمائی کرے گا ۔ 

مستقبل کی خوشحالی و ترقی  ڈیجیٹل معیشت سے جڑی ہوئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

آرگنائزیشن کے دستور میں یہ گنجائش رکھی گئی ہے کہ غیر سرکاری تنظیموں ، اکیڈمیوں ، نجی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کو بھی شرکت کا موقع دیا جائے گا ۔  
کویت ، اردن ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے متعلقہ عہدیداروں نے بھی آرگنائزیشن کے حوالے سے اپنے تاثرات ، خیالات   کا اظہار کیا۔

شیئر: