سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کی جانب سے ملک میں کروڑوں درخت لگانے سے متعلق منصوبے ’بلین ٹری سونامی‘ کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
منگل کے روز سپریم کورٹ میں دریاؤں اور نہروں کے کنارے درخت لگانے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔
بلین ٹری سونامی کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی کو طلب کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس کہا ’کہیں پر کوئی درخت نہیں لگایا گیا، بلین ٹری سونامی پروگرام کو کون چلا رہا ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے،عمرانNode ID: 206651
-
ملک بھر میں درخت لگانے کا پروگرامNode ID: 306401
-
کے پی میں پانچ ارب درخت لگانے کا دعویٰ کتنا درست؟Node ID: 417106