Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

96 فیصد مٹھائیاں غیر معیاری ہیں: فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی

7 ہزار سے زائدمٹھائی کے نمونوں کا لیبارٹری تجزیہ کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مملکت میں 96 فیصد مٹھائیاں مطلوبہ معیار کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ اتھارٹی کی تفتیشی ٹیموں نے گذشتہ ایک ماہ  کے دوران مختلف شہروں کی مارکیٹوں میں مٹھائی فروشوں کی دکانوں میں 15 سے 19 دورے کیے۔
اس دوران مختلف دکانوں میں فروخت کی جانے والی مٹھائیوں کے نمونے حاصل کر کے ان کا لیبارٹری تجزیہ کیا گیا۔

3 ہزار کلو گرام سے زائد غیرمعیاری مٹھائیاں ضبط کی گئیں۔ (فوٹو، ٹوئٹر)

تفتیشی ٹیموں نے 3 ہزار 565 کلوگرام غیرمعیاری مٹھائی ضبط کی جبکہ ساتھ ہزار 187 نمونوں سے صرف 266 نمونے مطلوبہ معیار سے مطابقت نہیں رکھتے تھے ۔
اتھارٹی کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ جو نمونے غیر معیاری پائے گئے تھے ان میں بنیادی خلاف ورزیاں مٹھائیوں کی تیاری میں ضوابط پر عمل نہ کرنا تھا جن میں تیار کی جانے والی مٹھائی کے پیکٹوں پر اجزا کو تحریرکرنے کے علاوہ مختلف اجزا کا تناسب بھی عربی زبان میں بیان کرنا ہوتا ہے جو مقررہ حد سے زیادہ نہ ہوں۔
جن مٹھائیوں کے نمونے غیرمعیاری پائے گئے تھے ان کا تناسب کافی کم تھا، اس اعتبار سے 96 فیصد مٹھائیاں مطلوبہ معیار کے مطابق تھیں۔
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی پر اتھارٹی کے مشترکہ شکایت سینٹر میں 19999پر کال کرکے اندراج کرایا جا سکتا ہے۔

شیئر: