’کورونا کے بعد بھی آن لائن تعلیم جاری رہے گی‘
’ہم چاہتے ہیں کہ کورونا کے بعد بھی ہر سکول میں آن لائن تعلیم جاری رہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ کورونا بحران ختم ہونے کے بعد بھی آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’آن لائن طریقہ، تعلیم کامستقل ذریعہ بن چکا ہے جس نے اپنی افادیت ثابت کی ہے‘۔
تعلیمی معیار چانچنے کے ادارے کا دورہ کرنے بعد انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ کورونا کے بعد بھی ہر سکول میں آن لائن تعلیم جاری رہے‘۔
دوسری طرف تعلیمی معیار چانچنے کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر احمد العیسی نے کہا ہے کہ ’وزارت تعلیم نے کورونا بحران کے دوران انتہائی تیزی کے ساتھ طلبہ کو متبادل تعلیم نظام فراہم کردیا تھا‘۔
’تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لیے وزارت نے آن لائن ذرائع کے علاوہ عین چینل بھی جاری کیا ہے جس میں طلبہ کو سبق پڑھنے اور سمجھنے میں مدد ملتی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں آن لائن تعلیم کامیاب تجربہ رہا ہے جس کی افادیت کو تسلیم کیا جارہا ہے‘۔