Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی: دوسری جنگ عظیم کے زمانے کا 500 کلو وزنی بم برآمد

2017 میں فرینکفرٹ میں 65 ہزار افراد کو اپنے گھر خالی کرنا پڑے (فوٹو: اے ایف پی)
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں دوسری جنگ عظیم میں نہ پھٹنے والے بم ملا ہے جس کے بعد بم کو ناکارہ بنانے کے لیے 13 ہزار شہریوں کو اپنے گھر خالی کرنا پڑے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مقامی ایمرجنسی سروسز نے بتایا ہے کہ جمعرات کو فرینکفرٹ میں ایک کنسٹرکشن سائٹ سے برطانوی ساختہ پانچ سو کلوگرام کا بم ملا۔
بم کو ناکارہ بنانے کے لیے شہر کے مرکز سے مغرب میں سات سو میٹر کے علاقے کو خالی کرایا گیا۔ اس علاقے میں عمر رسیدہ افراد کے گھروں کے علاوہ ہیٹنگ اور ریلوے کے دفاتر بھی ہیں۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے کام کا آغاز شام  متوقع تھا۔
دوسری جنگ عظیم کو ہوئے 75 برس گزر چکے ہیں اور جرمنی میں ابھی بھی اس طرح کا اسلحہ ملتا رہتا ہے۔
رواں برس ماہرین نے برلن کے باہر دوسری جنگ عظیم میں پھینکے گئے سات بموں کو ناکارہ بنایا تھا۔ اسی طرح کے بڑے بم کولون اور ڈارٹمنڈ میں بھی ناکارہ بنائے گئے تھے۔
2017 میں فرینکفرٹ میں ایک عشاریہ چار ٹن وزنی بم ملنے کے بعد 65 ہزار افراد کو اپنے گھر خالی کرنا پڑے۔

شیئر: