Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ میں پاکستانی سکواڈ کو آئسولیشن ختم کرنے کی اجازت

پی سی بی کے مطابق قومی سکواڈ منگل کو مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گا (فوٹو:پی سی بی)
نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ سکواڈ کو مینیجڈ آئسولیشن ختم کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی سکواڈ میں شامل 52 ارکان منگل کو کرائسٹ چرچ کی مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ دیں گے۔
چھٹے اور نویں روز کورونا ایکٹیو کیس رپورٹ ہونے والے دو میں سے ایک رکن کو بھی نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے آئسولیشن کی اجازت دے دی ہے جبکہ دوسرا رکن ابھی اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کرے گا اور پھر کوئنز ٹاؤن میں موجود سکواڈ کو جوائن کرے گا۔
پی سی بی کے مطابق قومی سکواڈ منگل کو مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گا جہاں کچھ گھنٹے آرام کے بعد سکواڈ کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوجائے گا۔
مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گی۔
اتوار کے روز قومی سکواڈ کی لی گئی کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے، ان تمام ارکان کا آخری ہیلتھ چیک اپ  منگل کو ہوگا۔
کرائسٹ چرچ میں موجود 43  ارکان کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ اتوار کے روز ہوئی تھی، ایک رکن آکلینڈ سے کوئنز ٹاؤن میں سکواڈ کو جوائن کرے گا۔ 

شیئر: