عسکری وردیاں تیار کرنے والے کارخانے کے خلاف کارروائی
’300 سے زیادہ وردیاں اور 2000 سے زیادہ عسکری عہدوں کے نشانات ضبط کیے گیے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض گورنریٹ کے تحت کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے غیر قانونی طور پر عسکری وردیاں تیار کرنے والے کارخانے کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ کارخانے میں مختلف عسکری اداروں کی 300 سے زیادہ وردیاں اور 2000 سے زیادہ عسکری عہدوں کے نشانات ضبط کیے ہیں‘۔
’کارخانے کے سائن بورڈ پر ایک عسکری ادارے کا لوگو غیر قانونی طور پر استعمال کیا گیا تھا جو بذات خود خلاف ورزی ہے‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گورنریٹ کے تحت تشکیل پانے والی کمیٹی میں وزارت نیشنل گارڈ، وزارت تجارت، پولیس، محکمہ پاسپورٹ،سپیشل فورس اور مکتب العمل کے نمائندے شامل ہیں‘۔
’کمیٹی ریجن میں عسکری وردیاں تیار کرنے والے کارخانوں کی نگرانی کے علاوہ ان کارخانوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے جو غیر قانونی طور پر عسکری وردیاں تیار کرتے ہیں‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’عسکری وردیاں تیار کرنے والے کارخانوں کو گورنریٹ سے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے، علاوہ ازیں وہ کسی عسکری ادارے کے مطالبے پر اور گورنریٹ کو مطلع کرنے کے بعد عسکری وردیاں تیار کرسکتا ہے‘۔