قصیم: پولیس موبائلزکوجدید کمپیوٹرائزسسٹم کی فراہمی
قصیم: پولیس موبائلزکوجدید کمپیوٹرائزسسٹم کی فراہمی
جمعرات 10 دسمبر 2020 19:13
گورنر قصیم شہزادہ فیصل بن مشعل نے پولیس موبائل یونٹ کوفراہم کیے جانے والے جدید ترین کمپیوٹرائزسسٹم کا افتتاح کردیا۔
ویب نیوز ’اخبار24 ‘ کے مطابق گورنرنے ریجن میں پولیس ہیڈ کواٹر کا دورہ بھی کیا اوروہاں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
ریجنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نے گورنر کو ادارے کا تفصیلی دورہ کرایااور ادارے کے کنٹرول روم کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
گورنرنے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا(فوٹو، اخبار24
گورنر کو ادارے میں استعمال کی جانے والی جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔
ڈائریکٹر جنرل نے گورنرقصیم ریجن اور ان کے ہمراہ وفد کو پولیس موبائل یونٹ کو فراہم کیے جانے والے جدید ترین کمپیوٹرائزسسٹم کے بارے میں بھی تفصیلی طور پر بتایا گیا۔
جدید کمپیوٹرائز سسٹم پولیس کی نئی گاڑیوں میں نصب کیاگیا ہے جس کی بدولت گشت پر مامورپولیس اہلکار کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری طور پر کنٹرول روم سے رابطہ کرکے اہم ہدایات بھی وصول کرسکتے ہیں۔