Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی معافی کے تحت 26 قیدیوں کی رہائی

قیدیوں کو معاشرے کا مفید فرد بنانے کی کوشش کی جاتی ہے( فوٹو اخبار 24)
قصیم ریجن میں شاہی معافی کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے ریجنل پراسیکیوشن کے ادارے نے 26 قیدیوں کو رہا کردیا۔ 
ویب نیوز ’اخبار24 ‘ کے مطابق قصیم گورنریٹ میں ’معافی‘ کمیٹی کے نگران سلیمان البرادی نے کہا کہ جن قیدیوں کی رہائی پرعمل کیا گیا ہے وہ ’حق العام‘ کے زمرے میں آتے تھے رہائی سے قبل تمام قانونی شرائط پوری کی گئی۔ 
کمیٹی کے نگران نے مزید کہا رہائی پانے والے قیدیوں کےلیے زندگی کا نیا باب کھلا ہے انہیں چاہئے کہ وہ معاشرے کا مفید فرد بنیں اور اپنے عمل سے یہ ثابت کریں کہ جو غلطی ان سے ماضی میں ہوئی تھی انہیں دہرایا نہیں جائے گا۔ 

اچھے چال چلن کے حامل قیدی شاہی معافی سے مستفیض ہوتے ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

واضح رہے سعودی عرب میں ایسے قیدی جن پر’حق الخاص ‘ کے مقدمات نہیں ہوتے یا وہ کسی قتل و دیگر سنگین جرائم میں مبتلا نہیں ہوتے انہیں ان کے چال چلن کو دیکھتے ہوئے ایوان شاہی کی جانب سے انکی باقی سزا معاف کردی جاتی ہے۔ 
مملکت کے قانون کے مطابق قیدیوں کو جیلوں میں معاشرے کا مفید رکن بننے کےلیے فنی تعلیم اور دینی رہنمائی بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی سابقہ زندگی سے تائب ہوکر آئندہ کےلیے خود کو غلط امور میں ملوث نہ کریں ۔ 
رہائی پانے والے قیدیوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ معاشرے کے مفید شہری بننے کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: